Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
مصلحہ افواج کے سربراہ
پير پگاڑہ تو فرماتے ہيں جماعت اسلامي دراصل مسلم ليگ  ہي کا اردو ترجمعہ ہے، بہر حال يہ فرق  ہے کہ جماعت ميں ايک امير ہوتا ہے اور مسلم ليگ ميں سبھي ہوتے ہيں، جماعت  کے اميروں ميں نمبر ايک مولانا مودوي ہيں،  مياں طفيل محمد دو نمبر امير تھے اور قاضي حسين احمد تيسرے درجے کے ہيں، قاضي حسين احمد اور مياں طفيل محمد صاحب کے مزاج ميں وہي فرق  ہے جو اسلامي طلبہ اور جماعت اسلامي ميں ہے، مولانا مودودي تو چھڑي ہاتھ ميں يوں پکڑتے تھے جيسے قلم ہوں، مياں صاحب کو پتہ ہي نہيں ہوتا کہ قلم پکڑا ہے يا چھڑي جب کہ قاضي حيسن احمد تو قلم کو يوں پکڑتے  ہيں جيسے  چھڑي پکڑي ہو، ہر امير کے دور ميں جماعت  کي رفتار وہي ہي رہي جو امير  کے اپنے چلنے کي تھي۔۔۔۔۔۔۔مياں صاحب تو ايسے ہيں کہ جب تک بندہ رک نہ جائے، پتہ نہيں چلتا وہ چل رہے ہيں، قاضي صاحب رکے بھي ہوں تو ہم  سے تيز ہوتے ہيں، لگتا ہے وہ زمين کے اوپر نہيں چلتے زمين ان کے نيچے چلتي ہے۔
مياں طفيل محمد صاحب اس عمر ميں جس ميں کسي بندے کو يہ خوشخبري دي جاسکتي ہے کہ آپ کي زندگي ميں کوئي جنگ نہ ہوگي، وہ امارات ميں ہي دوسرے نمبر پر نہيں آئے،  بچپن ميں کسي لڑکے سے لڑائي ہوجاتي تو اس ميں بھي دوسرے نمبر پر ہي آتے ، پہلے پٹھان کوٹ اور پينٹ کوٹ بھاتا تھا، ٹائي لگاتے پھر ايسے داڑھي رکھي کہ ٹائي لگاتے تو ناٹ، ناٹ ويزايبل ہوتي، پتلون بھي پہنتے تھے، مگر بعد ميں پہننا چھوڑ دي کہ پتلون سينے کے گرد ٹائٹ لگتي تھي، دوران گفتگو پنجابي کے لفظ يوں استعمال کرتے ہيں جيسے سياست دان عوام کو استعمال کرتے ہيں، تقرير کر رہے ہوں تو وہ اردو بول رہے ہوتے ہيں اور لوگ پنجابي سن رہے ہوتے ہيں، ہر کام اصلاح کيلئے کرتے ہين، حضرت داتا گنج بخش کي کتاب کشف المحجوب کا ترجمعہ کيا، کہتے ہيں کہ نہ صرف ترجمعہ کيا بلکہ اصلاح بھي کردي۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu