Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Bridal  Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
مصلحہ افواج کے سربراہ
ايک بار نشانہ بازي کررہے تھے،  تارگٹ پر جو تصوير تھي،  کوئي نشانہ اسے نہ لگا تو احباب نے فورا وہاں سے وہ تصوير ہٹا کر ولي خان اور الطاف حسين کي تصوير رکھي تو نشانہ خود تير پر آلگا، رحمت الہي صاحب کا جماعت کا عہدہ چھوڑ نا ان کيلئے رحمت الہي بنا، قاضي وہ تھے  ہي يوں مياں طفيل محمد صاحب کے طفيل جماعت کے مياں بھي بن گئے۔
قاضي صاحب اپنے اور جاويد اقبال کے والد سے متاثر ہيں،  نرگس پسند ہے اور کرگس ناپسند گرمي اور سردا بہت کھاتے ہيں، دوسروں کو سننے کا اس قدر شوق ہے کہ منظر بھي وہ پسند ہے جس ميں کچھ سننے کو ہو، جيسے پرندوں کي چہچہاہٹ اور پاني کا شور، ديکھنے ميں اس اپنے قد سے لمبے لگتے ہيں، سنتے ہوئے سر بلند اور کہتے ہوئے سر بلند رکھتے ہيں، پٹھان ہيں اور آپ کو پتہ ہے پٹھان کب پٹھان کي طرح ہوتا ہے؟ جي ہاں جب غصے ميں کيا کرتے ہيں، تو جناب غصے ميں صرف غصہ کرتے ہيں،  غصے ميں ہوں تو سرخ رنگ ان کے چہرے کي طرح ہوجاتا ہے کرنٹ افئيرز پر بات کر رہے ہوں تو بات ميں اور کچھ ہو نہ ہوم کرنٹ ضرور ہوتا ہے، ہم زمانہ طالب علمي ميں اونچي آواز ميں بول بول کر سبق ياد کيا کرتے تھے،  وہ اس طرح سوچتے ہيں،  تقريروں ميں اقبال کے شعر اس قدر استعمال کرتے ہيں کہ لگتا يوم اقبال پر تقرير فرمارہے ہيں، لوگ کہتے ہيں وہ پردے کے بڑے  حق ميں ہيں، حالانکہ انہيں ہزاروں لوگوں کي موجودگي ميں مخالفين کو ننگا کرتے ہم نے خود ديکھا ہے، خود کے بے قرار برقرار رکھتے ہيں، ان کے ذمے لگائے گئے،  اس قدر متحرک کہ ايک جگہ بيٹھے ہوئے بھي ساکن نہيں ہوتے، وہ آرام کر رہے ہوں يقين کرليں، يہ سب اپني مرضي سے نہيں ڈاکڑ کي مرضي سے کررہے ہوں گے،  رات گئے دن کا آغاز کرتے ہيں، اور اس وقت تک پہلا دن ختم نہين کرتے ہين جب تک اگلا دن شروع نہ کرليں۔
پٹھان اپني زبان نہيں بدلتے ليکن وہ ايرانيوں سے فارسي، عربوں سے عربي اہل مغرب سے انگريزي  اہل خانہ سے پشتو ہم وطنوں سے اردو اور ہم جماعتوں سے اسي زبان ميں بات کرتے ہيں جو وہ سمجھتے ہيں، انہيں بولنا تو کئي زبانوں ميں آتا ہے، مگر چپ رہنا کسي زبان ميں نہيں آتا، سر ڈھانپنا ان کے نزديک ستر ڈھانپنا بلکہ بہتر ڈھانپنا ہے، لوگوں کے سر پر بال اگتے ہيں ان کے سر پر ٹوپياں، ان کے نزديک تو ٹنڈ کرانا سر سےٹوپي اتارنا ہوتا ہے، با ريش چہرے پر مسکراہٹ کھيلتي رہتي ہے، اگر چہ کھلينےکيلئے مسکراہٹ کے پاس کم ہي  چہرہ بچا ہے، لہجہ ايسا کہ جنرل دوستم کو بھي جنرل دوستم کہتے ہيں، قاضي حيسن احمد مخالفوں کيلئے قاضي بھي ہيں، اور حسين بھي، انہوں نے ذاتي  عدالتيں لگوائيں، پاسبان کي ان عدالتوں ميں ان کي موجودگي ايسےہي ضروري ہوتي ہے جيسے پنجابي فل ہٹ کرانے کيلئے سلطان راہي، اسي لئيے وہ پاسبان کے جلسے ميں جارہے ہوتے تو لگتا ہے شوٹنگ پر جارہے ہيں،  مجاہد آدمي ہيں، کار سے بھي يوں نکلتے ہيں جيسے مورچے سے نکل رہے ہوں،  ہاتھ ملا رہے ہوں تو لگتا ہے، ہتھ جوڑي کر رہے ہوں، چلتےيوں جيسے پيش قدمي کرہے ہوں، بلاشبہ وہ پاکستان کي مصلي افواج کے سربراہ ہيں۔
اگلا صفحہ (4) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu