Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Jewellery Designs Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
مولانا دستار نيازي
1936 ميں پنجاب يونيورسٹی ہال ميں ايک جلسہ ہو رہا تھا، جناح کو معزول کيا جائے، ہال میں سے پاٹ دار آواز  ابھري اور سب آوازوں پر چھا گئي، بد بختو ہم يہ تسليم نہيں کرتے، يہ آواز آج بھي ہماري سياست ميں اتني ہي بلند ہے، کم از کم بدبختو تو آج بھي اتنے ہي زور سے کہتي ہے، اسے  آج ہم مولان دستاري نيازي کے نام سے پہچانتے ہيں، انکو دور سے ديکھو تو جو چيز سب سے پہلے نظر آتي ہے وہ ان کي دستار ہي ہے، جس کا طرح جيسے ان کے سر پر پچاس برسوں سے کھڑا ہے، ايسے تو ہماري سياست ميں کوئي ليڈ پچاس  ماہ کھڑا نہيں رہ سکا، مولانا جب نوجوان تھے تو تبھي ان کا بڑھاپا جواني پہ تھا مگر آج بھي ايسا دبدبہ کہ کوئي کہے کہ ميں نے انہيں دبايا نہيں تو يقين کرليں، اس  نے ان کي ٹانگوں کو دبايا ہوگا، سياست ميں کبھي ڈنڈي نہيں ماري، ہميشہ ڈنڈا مارا، وہ داڑھي آنکھيں ڈنڈا اور سينہ نکال کر کرچلتے ہيں اور کسي کي نہيں نہيں چلنے ديتے، ان کے سامنے اگر کسي کي چل رہي ہوتي ہے تو وہ سانس ہي ہوتي ہے غصے ميں ايسے نظر آتے ہيں جيسے تصوير ميں دکھتے ہيں، بغير داڑھي اور غصے کے ہم نے انہيں نہيں ديکھا۔
مياں والي کے مياں ہيں، ايسے گھر ميں  پيدا ہوئے جہاں بندہ ايک رات بسر کرلے تو يہي سمجھتا ہے رات مسجد ميں ٹھرا تھا، وہ تو تب بھي مولانا تھے، جب ابھي ان کي داڑھي نہ تھي، موليوں کي طرح سوچتے مگر کہتے نيازيوں کي طرح ہيں، يعني زبان سے سوچتے اور ہاتھ سے کہتے ہيں، بچپن ميں اسکول ميں مانيٹر تھے اور ساري کلاس کے لڑکوں کو نماز پڑھانے لے کر جاتے اور خود ڈنڈا پکڑ کر ديھکتے رہتے  کہ کوئي آدھي نماز ميں پڑھ کر کھسک تو نہيں رہا ہے۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu