Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Bridal  Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
ملا نصير الدين
خود کو جي ايچ کيو ميں کھڑا کرتے ہيں، جي ايچ کيو سے مراد جي حضوري کرن الگتا ہے،  مسلم ليگ کے خادم  نہيں خاوند  ہيں اور مسلم ليگ ان کي بيوہ ہے، ان کے بيان پڑھ کر لگتا ہے، جيسے انکا تعلق محکمہ بندي سے ہے، شايد وہ اس لئيے بار بار منصوبہ بندي زور ديتے ہيں کہ ابھي سات ماہ بھي نہيں ہوتے اور نئي مسلم ليگ کي ولادت ہوجاتي ہے۔
دوران گفتگو جہاں پتہ چلے کہ دوسرا ان کي بات سمجھ رہا ہے،  فورا بات بدل ديتےہيں آدھا دن وہ کہتے ہيں جو سننا چاہتے ہيں اور باقي آدھا دن وہ سنتے ہيں جو کہنا چاہتے ہيں،  فقرہ يوں ادا کرتے ہيں جيسے بل ادا کرتے ہيں، جس موضوع پر دودرے ہائے ہائے کر رہے ہوتے ہيں، يہ ہائے کہہ کر گزجاتے ہيں، کسي کي بات کي پروہ نہيں کرتے ہيں، مگر چاہتے ہيں ان کي بات کي پروا کي جائے،لوگ ان کو ملنے سے پہلے وضو کرتے ہيں، وضو تو دوسرے سياست دانوں سے ملنے والوں کو بھي کرنا  پڑتا ہے،  مگر ملنے کے بعد،جانوروں کي حرکتوں سے بہت محفوظ ہوتے ہيں،  اس لئيےکسي کي حرکت سے محفوظ ہوں تو بندہ پريشان ہوجاتا ہے کہ پتہ نہيں مجھے کيا سمجھ رہے ہيں،  ان کے پاس کئي گھوڑے ہيں جو اکثر ريس اور اليکشن جيتتے رہتے ہيں،  اپني تعريف سن کو خوش نہيں ہوتے، آخر بندہ چوبيس گھنٹے ايک ہي بات سن کر خوش تو نہيں ہوسکتا ہے۔
مريد اپني نگاہيں، ان کے پائوں سے اوپر نہيں لے جاتے ہيں،  اس لئيے اگر کوئي مريد کہے کہ ميں نے پير سائيں کو ننگے ديکھا تو مطلب ہوگا، ننگے پائوں ديکھا پير صاحب منفردبات کرتےہيں، اگر کوئي کہے کہ پير صاحب آپ نے ايک جو تاااتارا ہوا ہے تو کہيں گے نہيں ہم نے ايک جوتا پہنا ہوا ہے، ان کي تو چائے ميں چيني کم ہو تو کہيں گے، اس چيني ميں چائے زيادہ ہے، وہ جس کے سر پر ہاتھ رکھ ديں وہ سر پر ہاتھ رکھ ليتا ہے، جب وہ پير جو گوٹھ سے لاہور آتے ہيں تو پير جو گوٹھ بھي لاہور آجاتا ہے،  ان دنوں لاہور کہا جاتا ہے؟ اسکا پکا پتہ نہي، مريد انہيں اپنے ہاتھ سے کام نہيں کرنے ديتے، اس لئيے پير صاحب کے ہر کام ميں کسي اور کا ہاتھ ہوتا ہے۔
اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu