Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Jewellery Designs Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
شي مين
مردوں ے ساتھ مردوں جيسا سلوک کرتي ہيں، يہي نہيں عورتوں کے ساتھ بھي مردوں جيسا سلوک کرتي ہيں، شير افضل جعفري صاحب نے ان کي بڑائي بيان کرتے ہوئے کہا کہ کرنل عابد حسين کي يہ بيٹي کئي بيٹوں پر بھاري ہے، جنہوں نے بے غم صاحبہ کو ديکھا ہے وہ کہتے ہيں کہ فقرہ يہ تھا، کرنل عابد حسين کي بيٹي کئي بيٹيوں پر بھاري ہے۔
وہ سياست ميں بے حيثيت عورت نہيں ، بحثيت سياست دان آئيں، ہمارے ہاں ہر بار ايسے سياست دان جيت کر اسمبلي ميں پہنچتے ہيں جس سے ان کي سياست دانوں کي اہليت سے کہيں زيادہ عوام کے حافظے کا پتہ چلتا ہے، جي ہاں عوام کے کمزور حافظے کا، بے غم صاحب پہلي بار جب گھر سے اسمبلي آئيں تو برقع پہن کر، پھر اسمبلي ميں گھر کر گئيں،اب اسمبلي ميں يوں پھرتي ہيں جيسے گھر ميں پھرتي ہوں، سنا ہے وہ جھنگ کے لوگوں کو بہت کم نظر آتي ہيں، حالانکہ ہم نے جب بھي ديکھا بہت نظر آئيں، چہرے کے نقوش سے تو ماہنامہ نقوش لگتي، انہيں ديکھ کر يہي لگتا ہے کہ بھري بيٹھي ہيں، چہرے اور دروازے پر ڈوناٹ ڈسٹرب کا بورڈ لگاہوتا ہے،ہاتھ ميں ايسے نرم کہ ايک صحافي خاتون نے پوچھا آپ ہاتھوں کو ايسا رکھنے کيلئے کيا کرتي ہيں؟ کہا ان کو ايسا رکھنے کيلئے ہي تو ميں کچھ نہيں کرتي، بچپن ميں اپنے پائو مور کي طرح اٹھا کر زمين پر رکھتيں، يہي نہيں پائو بھي مور کي طرح کے رکھتي، بچپن ميں اپني کلاس کي نمايا طالبہ تھيں، کلاس کو جتنے فاصلے سے ديکھا جاتا، يہي نمايا نظر آتيں، بچپن ہي سے سياست دان بننے کي صلاحيت موجود تھي، يعني ہر سال اپني جماعت بدل ليتي، جب کہ ہمارے دوست ف تو ايک ہي جماعت سے اتنے کمٹيڈ ہوئےکہ آج کل ان کا ساتيوں ميں آٹھواں سال ہے، غصے ميں ايسي انگريزي بولتي ہيں کہ لگتا ہے انگريزي پر انکو مکمل گرفت نہيں، انگريزي کو ان پر مکمل گرفت ہے، کمر ے ميں انگريزي کتابيں رکھتي ہيں کہ کبھي بندے کا پڑھنے کا دل بھي چاہتا ہے، اردو کتابيں بھي رکھيں ہيں، کہ کبھي بندے کا پڑھنے کو دل نہيں بھي چاہتا ہے۔
وہ بڑي ہو کر بے نظير بننے چاہتي ہيں، حالانکہ وہ صرفچھوٹي ہو کہ يہ بن سکتي ہيں، ان ميں اور بے نظير ميں وہي فرق ہے جو دونوں کے والدوں ميں تھا۔
اگلا صفحہ (2) پچھلا صفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 6 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu