Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Special Occassion Collection at IndusMart.com


  اردوادب | مزاحيہ مضامين | ڈاکٹر محمد يونس بٹ
شي مين
سياست ميں امام وہ نہيں ہوتا جس کي مرضي پر پيروکار چليں، بلکہ وہ ہوتا ہےجو پيروکاروں کي مرضي پر چلتا ہے، فخر امام صاحب پنج وقتي آئيني ہيں، ان سے کہو چاند بہت خوبصورت لگ رہا ہے تو کہيں گے، ہاں لگتا تو آئين کے مطابق ہي ہے، 1985 ميں وہ اسمبلي کے اسپيکر بنے مگر پھر تحريک عدم اعتماد ميں انہيں 72 ووٹ ملے وہ ہار گئے، تو کسي نے کہا امام کے ساتھ 72 ہي ہوتے ہيں، فخر امام بے غم صاحب کو اپني دنيا کہتے ہيں،کيوں کہتےہيں؟ يہ بات گول مول ہے، فخر امام صاحب کيلئے وہ فخر بھي ہيں اور امام بھي، وہ مرد عورت کي برابري کي قائل ہيں، کہتي مرد اگر باصلاحيت ہو تو وہ عورت کي برابري کرسکتا ہے، اگر کوئي مرد ايسا نہ ہو تو اس برابر کرديتي ہیں، وہ تو تجارتي بنيادوں پر افزائش نسل کيلئے مرغياں خريديں تو بھي جتني مرغياں خريديں گي اتنے ہي مرغے ليں گي، ويسے ہم سمجھتے ہيں صرف ايک کام ايسا ہے جو دو مرد تو مل کر سکتے ہيں، مگر عورتيں دس مل کر نہيں کرسکتي، وہ ہے چپ رہنا، بے غم صاحبہ اس موضوع پر بھي بات کرديتي ہيں جس پر سرگوشي ہي کي جاسکتي ہے، دوران گفتگو دوسرے کو اپني سطح پر نہيں لاتيں اور نہ دوسرے کي سطح پر اترتيں ہيں، بلکہ اپني سطح پر گفتگو کرتي ہيں، جھوٹ نہيں بولتيں، اسلئے عمر پوچھو تو جواب نہيں ديتيں، وہ بول رہي  ہوں تو لوگ ديکھ رہے ہوتے ہيں، کيونکہ سياسي خاتون اور گلوکارہ کي يہ خوش فہمي ہي ہوتي ہے کہ لوگ اسے صرف سننے آتے ہيں۔
جس کلچر پر وہ ايگري ہيں وہ ايگري کلچر ہے، ليکن کہتي ہيں، ميں جاگيردارني نہيں ہوں، ٹھيک کہتي ہيں وہ جاگيردارني نہيں ہيں، جاگيردار ہيں، علاقے کے لوگ ان کو سلام بھي کريں تو لگتا ہے معافي مانگ رہے ہيں، گھڑ دوڑ پسند ہے، اکثر اس ميں حصہ ليتي ہيں ، يہي نہيں جيتني بھي ہيں، اس قدر مصروف کہ ان کہ پاس دن بھي رکي مصروفيات کي لسٹ ديکھنے کي فرصت نہيں، يہ ہي ان کي خوشي کا راز ہے، فارغ رہتيں تو اپنے وزن کے بارے ميں سوچ سوچ کر پريشان رہتيں، نارمل گفتگو بھي کررہي ہوں تو لگتا ہے ڈانٹ رہي ہيں، اس لئيے ڈانٹ بھي رہي ہوں تو لگتا ہے، نارمل گفتگو کررہي ہيں، ويسے بھي باس اور بارش ہوتي ہي برسنے کيلئے ہے۔
اگلا صفحہ (3) پچھلا صفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 8 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu