مولانا الطاف حسين
حالي انصاريوں کے ايک معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خواجہ ايزوبخش کے فرزند
تھے۔1837ميں بمقام پاني پت پيدا ہوئے۔شاعري ميں اگر چہ غالب کے شاگرد تھے مگر انہيں
نواب مصطفي خاں شيفتہ کي مصاحبت ميں رہنے کا اچھا موقع ملا جس سے ان کے علمي و ادبي
ذوق کو اور بھي جلا ہوئي۔ملازمت کے سلسلہ ميں دلي کے علاوہ لاہور ميں بھي رہے۔
آخر ٣١ دسمبر ١٩١٤ کو اس دنيا سے رحلت فرمائي اور پاني پت ميں درگاہ حضرت بو علي
شاہ قلندر کے احاطہ ميں جگہ پائي۔ |