ورغلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي
شاميانے کي اجازت نہيں دي جائے گيايک رقاص نے گا گا کے سنائي يہ خبر
ناچ گانے کي اجازت نہيں دي جائے گي
اس سے انديشہ فردا کي جوئيں جھڑتي ہيں
سر کھجانے کي اجازت نہيں دي جائے گياس سے تجديد تمنا کي ہوا آتي ہے
دم ھلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي
اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل
تلملانے کي اجازت نہيں دي جائے گيلان ميں تين گدھے اور يہ نوٹس ديکھا
گھاس کھانے کي اجازت نہيں دي جائے گي
بس تمہيں اتني اجازت ہے کہ شادي کر لو
شاخسانے کي اجازت نہيں دي جائے گياٹھتے اٹھتے وہ مجھے روز جتا ديتے ہيں
روز آنے کي اجازت نہيں دي جائے گي |