چراغ حسن حسرت ١٩٠٤ ميں پونچھ
کشمير کے ايک گائوں بميار ميں پيدا ہوئے، ١٩٢٤ ميں لاھور آکر بي اے کا
امتحان ديا اور معلمي کا پيشہ اختيار کيا۔
حسرت ايک قادر الکلام شاعر ہونے کے علاوہ بے مثال مزاح نويس اور طنز نگار
بھي تھے،ان کي معلومات کا دائرہ بہت وسيع تھا، سياست کےنشيب و فراز سے بھي
اچھي طرح واقف تھے، اس لئے ملک کے بدلتےھوئے حالات اور نت نئے سياسي
تحريکات پر اپنے مخصوص مزاخيہ انداز ميں خوب روشني ڈالتے اور سياسي شخصيتوں
کے بظاہر سنجيدہ مگر چھپے ھوئے مضحک پہلو نماياں کرنے ميں کمال کر دکھاتے
تھے، حسرت کا انداز تحرير شستہ و رفتہ ہونے کے علاوہ نہايت شگفتہ ہوتا تھا،
وہ جب کسي پر چوٹ کرتے تو ان کي طبعيت کھل ک جوہر دکھاتي، آپ جون ١٩٥٥ کو
ہميشہ کي نيند سوگئے۔ |