ميں نےکہا شہر کے حق ميں دعا کرو
اس نے کہا کہ بات غلط مت کہا کروميں نے کہا رات سےبجلي بھي بند ہے
اس نے کہا کہ ہاتھ سے پنکھا جھلا کرو
ميں نے کہا کہ شہر ميں پاني کا قحط ہے
اس نے کہا کہ پيپسي کولا پيا کرو
ميں نے کہا کہ کار ڈکيتوں نے چھين لي
اس نے کہا کہ اچھا ہے پيدل چلا کرو
ميں نے کہا کہ کام ہے نہ کوئي کاروبار
اس نے کہا کہ شاعري پر اکتفا کيا کرو
ميں نے کہا کہ سوکي بھي گنتي نہيں ہے ياد
اس نے کہا کہ رات کو تارے گنا کرو
ميں نے کہا کہ ہے مجھے کرسي کي آرزو
اس نے کہا کہ آيت الکرسي پڑھا کرو
ميں نے کہا غزل پڑھي جاتي نہيں صيح
اس نے کہا کہ پہلے ريہرسل کيا کرو
ميں نے کہا کہ کيسے کہي جاتي ہے غزل
اس نے کہا کہ ميري غزل گا ديا کرو
ہر بات جو کہتا رہا ميں بجا بجا
اس نے کہ کہ يو ہي مسلسل بجا کرو |