اک ڈاکٹر مريض کو سمجھا رہا تھا يوں
کرتا ہے ميرے کام کو دشوار کس ليےپيسے نہ تھے علاج کے گر تيري جيب ميں
پھر يہ بتا ہوا ہے تو بيمار کس ليئے
يوں تو خاصي دير ميں جاکر عشق کا شعلہ بھڑکا ہے
چھوٹي عمر ميں شادي کے نقصان کا پھر بھي دھڑکا ہے
دولہا اور دولہن کي ومريں پوچھيں تو معلوم ہوا
پچپن سال کي لڑکي اور ساٹھ سال کا لڑکا ہے
محؤت ماں سے اور بيوي سے جس کو پيار ہوتا ہے
گزارہ ايسے شوہر کا بہت دشوار ہوتا ہے
محبت کا مزا ہوتا ہے شادي کے ارادے تک
پھر اس کے بعد جو ہوتا ہے سب کار ہوتا ہے
|