ناچئيے ناچئيے پائل کے بغير
جسم عرياں ہي رہے
شعلہ افشاں ہي رہے
ناچئيے ناچئيے
بھوک اور موت کا رقص
ميرے بنگال کا رقص
ناچئيے سوچتي کيا ہيں ۔۔اٹھئيے
آپ بنگال سے کب آئي ہيں
نغمہ و رقص کا پيکر بن کر
جسم کو بيچئے، پتھر بن کر
ناچئيے، ناچئيے
ميں پاگل ہوں
يوں ہي بکا کرتا ہوں |