|
غالب کي شاعري کسي تبصرے يا تعارف کي محتاج نہيں۔ ان کي شخصيت بلا شک و
شبہ اردو زبان کا سب سے بيش قيمت سرمايہ ہے۔ اردو زبان ميں پچھلے ڈيڑھ سو
سالوں ميں بے شمار انقلابات آئے، انگريزي کے توسط سے اس نے دنيا بھر کے ادب
سے اثرات قبول کيے، زمانہ بدلا ،سوچيں بدليں، آدرش بدل گئے، ليکن غالب آج
بھي اتنا زندہ ، اتنا تازہ لگتا ہے جتنا کسي بھي دور ميں تھا۔ غالب کے بارے
ميں کہا جاتا ہے کہ وہ کسي ايک دور يا عہد کا شاعر نہيں بلکہ ہر زمانے کا
نمائندہ شاعر ہے۔ |