کہا نتھو نے ميں کمزور ہوں بيمار رہتا ہوں
جواني ڈھل گئي تنہا ہي ہوں بيمار رہتا ہوںارادہ ہے کسي بيوہ سے شادي ميں رچا
ڈالوں
کہو کيا رائے ديتے ہو بڑا لاچار رہتا ہوں
اسے ميں نے کہا نتھو کر و جلدي کرو شادي
وگرنہ رہتي سہتي بھي جواني کھوئي جائے گي
يہ مت سوچو کہ بيوہ ہو، تمہيں کيوں فکر ہے اس کي
کوئي ہو کيسي ہو آخر وہ بيوہ ہو ہي جائے گي
|