| سيد انشاء
اللہ خان، حکيم ماشاء اللہ خاں کے فرزند تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف سے
ہندوستان آکر دہلي ميں بس گئے تھے، اور اپنے علم و فضل کي بدولت دربار ميں
رسائي حاصل کرکے سلسلہ امراء ميں داخل ہوگئے۔ انشاء اللہ خاں کي ولادت نواب
سراج الدولہ کے عہد ميں١٧٥٦اور١٧٥٧ کے درميان مرشد آباد ميں ہوئي۔ |