|
مير جعفر زٹلي حقيقت ميں ايک ظريف عوامي شاعر تھے، اس ميں اختلاف ہے کہ ان
کا آبائي وطن دہلي تھا يا نارنول ضلع ميرٹھ بہر حال وہ ١٦٥٩ ميں بعہد شاہ
جہان پيدا ہوئے اور ١٧١٣ ميں چون سال کي عمر پاکر عالمگيرکے عہد ميں انتقال
کرگئے، انہيں شعر و سخن سے فطري لگاؤ تھا، بچپن ہي ميں اشعار موزوں کرنے
لگے اور رفتہ رفتہ فناني الشعر ہوگئے، چونکہ اشعار ميں شوخي اور ظرافت کوٹ
کوٹ کر بھري ہوئي تھي، اس لئے لوگ پسند کرتے تھے، مير صاحب کي زندگي نہايت
مفلسي اور مفلوک الحال پريشان روزگاري ميں بسر ہوئي مگر وہ زمانہ کي
زبردستيوں سے عاجز آکر کبھي چيخ نہ اٹھتے بلکہ نہايت آزادي اور خوش دلي سے
ان تمام سختيوں کو برداشت کرتے۔ |