Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Complete Urdu Poetry


  اردوادب | مزاحيہ شاعريمجيد لاہوري
ليڈري

مل اور زمين الاٹ کراتي  ہےليڈري
اور کوٹھيوں پر قبضہ دلاتي ہے ليڈري
لنچ اور ڈنر مزے سے اڑاتي ہے ليڈري
غم ساتھ ساتھ قوم کا کھاتي ہے ليڈري

فرصت ملے تو پہ جاتي ہے ليڈري

ہم لوگ زندہ باد کے نعرے لگاتے ہيں
ووٹوں کي بھيک لينے جب وہ چل کے آتے ہيں
دے دے کي ووٹ ہم انہيں ممبر بناتے ہيں
کرسي پہ بيٹھ کے وہ ہميں بھول جاتے ہيں

پھر دور ہي سے جلوہ دکھاتي ہے ليڈري

اپنا جھتا بنا کے وزارت بناتي ہے
جو کچھ بھي اس کو ملتا ہے بس بانٹ کھاتي ہے
محروم جب رہے اپوزيشن ميں آتي ہے
ترکش ميں جتنے تير ہيں سب آزماتي ہے

ناکام ہوکے شور مچاتي ہے ليڈري

لازم ہے اس کے واسطے وہ شور غل مچائے
غم کوئي ہو نہ ہو وہ کيے جائے ہائے ہائے
تہمت کوئي سي بھي حکومت پہ بس لگائے
لکھے بيان اور پريس کانفرنس بلائے

ہيں جتنے دائو پيج لڑاتي ہے ليڈري

ليڈر سنائے جلسے ميں آکر جو اپنا حال
سب جانيں ووٹ لينے کو ڈالا ہے اس نے جال
گر گر پڑے کہ اٹھ کے کوئي لے اسے سنبھال
ہو کامياب بہر وزارت کوئي سي چال

دل جانے جس کےدل کو جلاتي ہے ليڈري

دنيا ميں لے کے سيٹھ سے اے يارو تافقير
ہے ليڈري کي زلف گرہ گير کا اسير
اک آن ميں بنائے مڈل فيل کو وزير
کيا کيا ميں اور خوبياں اس کي کہوں نظير

ذرے کو آفتاب بناتي ہے ليڈري

Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu