شيخ غلام
ہمداني مصحفي کے والد کا نام ولي محمد اور داد کا نام شيخ درويش محمد تھا۔
جو موضع اکبر پور کے رہنے والے تھے۔ مصحفي١١٤١ھ١١٥٤کے درميان پيدا ہوئے،
عربي اور فارسي دونوں زبانوں ميں درجہ کمال حاصل کيا، جو کمي رہ گئي تھي وہ
لکھنؤ اور دہلي پہنچ کر دور ہوگئي مصحفي شاعرانہ کمال اور علم و فضل
ميں اپنے معاصرين مير، سودا اور انشاء وغيرہ سے کسي طرح کم نہ تھے۔
مير انشا کي وساطت سے مرزا سليمان شکوہ کے دربار ميں داخل ہوئے اور
کچھ در ہامہبھي مقرر ہوگيا، اسي کے ساتھ ساتھ لکھنؤ ميں ان کي شاعري
کا سکہ جما اور دوسرے باکمالوں کے ساتھ لوگوں کے زبانوں پر ان کانام بھي
آنے لگا، اس پر ان کے معاصرين رشک کرنے لگے، مصحفي اپنے مکان کي حالت کے
بارے ميں لکھتے ہيں۔ |