Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
Jewellery Designs Collection at IndusMart.com
 
  اردوادب | مزاحيہ شاعري | نظير اکبرآبادي
تعارف
شيخ ولي محمد نام تھا اور نظير تخلص تھا۔محمد فاروق کے بيٹے اور دہلي کے باشندے تھے۔ ١٧٣٥ ميں پيدا ہوئے۔٣٢ برس کے تھے کہ احمد شاہ ابدالي نے دہلي پر حملہ کرديا۔اس ہلچل ميں دہلي سے نکلے اور آگرہ پہنچے۔وہيں مستقل سکونت اختيار کرلي۔١٦اگست١٨٣٠کو آگرہ ميں انتقال کيا۔ عبدالگفور شہباز نے اپني کتاب زندگانئي بينيظر ميں ان کے دلچسپ حالات لکھے ہيں۔
نظير نہايت خليق، وضعدار، سلح کل، زندہ دل، اور بذلہ سبخ شاعر تھے۔جواني ميں نہايت شوقين تھے۔شہر کے تمام ميلے ٹھيلوں، کھيل، تماشوں اور جلسے جلوسوں ميں شرکت کرتے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے تھے۔زبان پر حاکمانہ قدرت اور تخيل ميں بل کي وسعت تھي۔ انہوں نے ہر صنعف سخن ميں بطع آزمائي کي۔ زندگي کا کوئي پہلو، معشيت ومعاشرت کا کوئي انداز اور احساس وتاثرات کا کوئي منظر ايسا نہيں جو ان کے کلام ميں موجود نہ ہو۔وہ نہايت ذہين، تيز فہم اور زود گو تھے۔ بات بات پر بڑي نظميں کہہ دينا ان کے نزديک معمولي بات تھي۔
نظير اردو کي ٹيچرل شاعري کا موجود ماناجائے يا نامانا جائے ليکن اتني بات ضرور ہے کہ ان کے فن تقابل و تماثل کو اردو ميں نظير کے سوا شايد آج تک کسي دوسرے نے نہيں برتا۔ان کي ظرافت کا کمال سچي بات سيدھے سجاؤ کہہ دينے ميں ہے۔وہ بقول نياز فتح پوري چٹکلہ باز تھے۔دل کي لگن سے زيادہ دل لگي ان کا شيوہ تھا۔
نظير کي ظرافت اگر چہ ہزل اور بعض دفعہ فواحش کي حد تک پہنچ جاتي ہے مگر ان کے الفاظ کا چناؤ اور خيالات کي تازگي اس کو بے مزہ اور پھکيا نہيں ہونے ديتي۔
نظير اکبرآبادي کي مکمل شاعري
آدمي نامہ روٹياں تين اشعار
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu