کہا جو تم نے ھميں در سے کيوں اٹھاتے ہو کہا کہ اس ليے تم ياں جو غل مچاتے ہو
کہا لڑاتے ہو کيوں ہم سے غير کو ہمدم کہا کہ تم بھي تو ہم سے نگہ لڑاتے ہو کہا جو حال دل اپنا تو اس نے ہنس ہنس کر کہا غلط ہے يہ باتيں جو تم بتاتے ہو