| مرزا محمد رفيع سودا
جن کي شيوا بياني کي بڑي دھوم ہے اور جن کي ہجونگاري نے اپنے معاصرين کا ناک ميں دم
کر ديا تھا۔ مرزا محمد رفيع سودا کے فرزند تھے جو کابل سے دہلي ميں آکر تجارت پر
بسر اوقات کرتے تھے۔مرزا محمد رفيع سودا١١٠٠ھ کے لگ بھگ پيدا ہوئے تھے اور اپنے
زمانے کے رواج کے مطابق تعليم حاصل کرنے کے بعد شعرو شاعري ميں شاہ حاتم کي شاگردي
اختيار کي۔مرزا صاحب عالم شباب سے پيري تک لکھنؤ ميں رہے اور ١١٩٥ھ ميں يہيں پيوند
خاک ہوگئے۔ |