|
لشکر
کے بيچ آج يہي قيل و قال ہے
کھانے کي چيز کا سب کو خيال ہے
يوں دخل امر و نہي ميں کرنا محال ہے
جو فقہ داں ہيں سب کو ان کا خيال ہے
اک
مسخرا يہ کہتا ہے کہ کوا حلال ہے
حامي
انہوں کے قول کا ہووے ہے چاند خاں
اور دوسرے ميں کيا کہوں اک اپنے مہرباں
کچھ شک رہا ہے کوے کي حلت کے درمياں
ہم سے جو کوئي پوچھے تو ہم بھي کہيں کہ ہاں
|