سيد رياض احمد نام
رياضي تخلص تھا۔ ان کے اجدادکرمان شاد۔ايران کے رہنے والے تھے۔غوريوں کے حملے کے
وقت اس خاندان کے بعض افراد شاہي ملازمت ميں منسلک ہو کر ہندوستان آئے۔رياض١٢٧٢ ھ
١٨٥٥ ميں بمقام خير آباد پيدا ہوئے ليکن ان کے بچپن اور جواني کا زمانہ کورکھپور
ميں گزرا جہاں ان کے والد سيد طفيل احمد سرکاري ملازم تھے۔رياض نے ٢٠جولائي٨١٣٢برس
کي عمر ميں انتقال کيا۔
رياض مدرسہ عربيہ کي تعليم ادھوري چھوڑ کر شاعري ميں پہلے اسير کے اور اس کے بعد
امير مينائي کے شاگرد ہوئے۔ زندگي کي ابتدا پوليس کي ملازمت سے کي۔ وہ ايک نعز
گفتار شاعر ہي نہیں تھے۔ بلکہ اعلي درجہ کے نثار، خطيب سحر کار، رند و ضعدار مسلم
ديندار اور وطن کے سچے پرستار تھے۔ جن لوگوں نےرياض کو ديکھا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ
وہ يکسر بہار تھے۔بذلہ سخي ان کوقدرت کي طرف سے وديعت ہوئي تھي۔ اسي وجہ سے ان کا
کلام حد درجہ دلنيشين اور شوخ تھا۔ ان کي ساري کائنات فکر جوش وسرمرتي ميں رچي ہوئي
ہے۔ |