|
سعادت يار
خان رنگين کے والد طماس بيگ خاں ١٧٣٩ء ميں نادر شاہ کي فوج کے ساتھ توران
سے ہندوستان آئے اور دلي پہنچ کر ترقي کرتے کرتے ہفت ہزاري کا منصب اور
اعتقاد جنگ کا خطاب حاصل کيا۔رنگين ١١٧٠ھ ميں بقام سر ہند پيدا ہوئے، ان کا
بچپن دلي ميں بڑي فارغ البالي اور عيش و آوام ميں گزرا، انہوں نے پندرہ برس
کي عمر ميں شعر کہنا شروع کر دئيے اور شاہ حاتم کي شاگردي اختيار کرلي،
پہلا ايوان١٢٠٢ھ ميں مکمل ہوگيا۔اس وقت سعادت ير خان سپاہي تھے۔٨١ ساکي عمر
ميں ١٨٥٣ ميں انتقال ہوا۔ |