|
اک
روز جرمنوں نے کہا ازرہ غرور
آساں نہیں ہے فتح تو دشوار بھي نہيں
برطانيہ کي فوج ہے دس لاکھ سے بھي کم
اس پر يہ لطف ہے کہ وہ تيار بھي نہيں
باقي
رہےفرانس تو وہ رندلم يزل
آئيں شناس شيوہ پيکار بھي نہيں
ميں
نہ کہا غلط ہے ترا دعوي غرور
ديوانہ تو نہيں ہے تو ہشار بھي نہيں
ہم
لوگ اہل ہند ہيں جرمن سے دس گنے
تجھ کو تميز اندک وبيسار بھي نہيں
اس
سادگي پہ کون نہ مر جائے اے خدا
لڑتے ہيں اور ہاتھ ميں تلوار بھي نہيں
|