|
سيد محمد جعفري اس دور کے ذہين ترين طنز نگار شاعر ہيں، لاہور ميں پيدا
ہوئے، ان کے طنز ميں تلخي نہيں ہے، علميت بھي ہے اور شعور بھي ، وہ
افراد کي تحقير نہيں کرتے بلکہ اداروں اور اجتماعي زندگي کي خاميوں پت
انگلي رکھتے اور اپنے دور کے سياسي، سماجي اور معاشرتي حالات پر کچھ اس
انداز سے ہنستے ہيں کہ پڑھنے والا مزے ليتا اور ان کا ہمنوا ہوجاتا ہے، وہ
غالب اور اقبال کے مصرعوں سے فائدہ اٹھا کر اپني شوخيوں ميں رچے ہوئے ذوق
کي بدولت ظرافت ميں دلاآويزي اور انوکھا پن پيدا کرتے ہيں، اسي لئے ان کے
طنز ميں شگفتگي اور زندہ دلي ہے۔ |