|
يو اين او کے پيٹ ميں سارے جہاں کا درد ہے
وعدہ فراد پہ ٹرخانے کے فن ميں فرد ہے
گر چہ پٹواتا فلسطيں ميں خود اپني نرد ہے
ايسي قوموں سے خفا ہے جن کي رنگت زرد ہے
کتنا اچھا فيصلہ کرتا رہا کشمير کا
کاغذي ہے پير ہن ہر پيکر تصوير کا
ڈالئے اس کي گزشتہ کارناموں پر نظر
وادي کشمير کے قضيہ کو ٹالا کس قدر
فيصلہ کا وقت جب آيا تو بولا حليہ گر
لے تو لوں سوتے ہین اس کے پائوں کا بوسہ مگر
ايسي باتوں سے رہ مہر بد گماں ہوجائے گا
يہ نہيں سوچا کہ بدنام جہاں ہو جائے گا
|