|
نعرہ زندہ باد کا سر ہو گيا
کام اپنا بندہ پرور ہو گيا
جو کميٹي کا بھي ممبر ہو گيا
وہ بھي تقريبا منسٹر ہو گيا
اک ذرا افسر نے مونچھيں چھوڑ دين
محکمہ سارا مچھندر ہو گيا
اس کي اردو ميں تھي انگريزي بہت
لوگ يہ سمجھے کمشنر ہو گيا
مفلسي ميں جس کي داڑھي بڑھ گئي
زينت محراب و ممبر ہو گيا
آپ کچھ شرما کے ليڈر بن گئے
ميں ذرا گھبرا کے نوکر ہو گيا
جان محفل تھا خدا بخشے ضمير
اب تو اک عرصے سے شوہر ہوگيا
|