مولوي اونٹ پہ جائے ہميں منظور مگر
مولوي کار چلائے ہميں منظور نہيںوہ نمازيں تو پڑھائے ہميں منظور مگر
پارليمنٹ ميں آئے ہميں منظور نہيں
حلوہ خيرات کا کھائے تو ہمارا جي خوش
حلوہ خود گھر ميں پکائے ہميں منظور نہيں
علم و اقبال و رہائش ہو کہ خواہش کوئي
وہ بھي ہم سا نظر آئے ہميں منظور نہيں
احترام آپ کا واجب ہے مگر مولانا
حضرت والا کي رائے ہميں منظور نہيں
|