|
جب بھي تجھے ديکھا کسي بحران ميں ديکھا
نسيان ميں ديکھا کبھي ھڈيان ميں ديکھا
گوبھي بھي ہے گر پھول تو بس اتنا بتا دے
کالر ميں کسي يا کبھي گلدان ميں ديکھا
ايسا نہ ہو ببن کو کوئي چيل اچک لے
ننگا اسے ديکھا کبھي بنيا ن ميں ديکھا
بيوي نے دبا رکھا ہے اب ٹينٹوا شايد
ميں نے جو اسے حال پريشان ميں ديکھا
کہتے ہيں کہ ليلي کا تعلق تھا عرب سے
يہ رنگ تو افريقہ و مکران ميں ديکھا
رس گنے کا پينے کو ملا خوب ہميں بھي
يہ فائدہ ديکھا ہے تو يرقان ميں ديکھا
پستول چھپا رکھا تھا پتلون ميں ميں نے
کسٹم کے سپاہي نے جو سامان ميں ديکھا
وہ چور تھا يا عاشق دلگير کسي کا
ديوار پھ چڑھتے جسے دالان ميں ديکھا
کل رات ضياء کودا پڑوسن کے مکاں ميں
پھر صبح سويرے اسے زندان ميں ديکھا
|