|
خواہش ہو اگر تيري کہ ہو کام فٹا فٹ
اے دوست ميري ميز رکھ دام فٹا فٹ
دولت بھي عجب چيز ہے اس دور
ميں بھيا
محبوب بھي آتا ہے لب بام فٹا فٹ
جو ياد فرمائش پوري نہيں کرتے
وہ عشق ميں ہو جاتے ہيں ناکام فٹا فٹ
گفتار کے غازي ہو تو بن سکتے ہو ليڈر
تقريروں سے پبلک کو کرو رام فٹا فٹ
کھانے ميں نمک کم ہو کہ ہو مرچ زيادہ
مين گھر ميں مچا ديتا ہوں کہرام فٹا فٹ
عيد آئي کہ آئي ہے مري شامت
اعمال
ہر شخص طلب کرتا ہے انعام فٹا فٹ
تنقيد تو کرتے ہو ضياء يہ بھي سمجھ لو
ہو جائو گے تم شہر ميں بدنام فٹا فٹ |