ليموں تازہ
عمدہ
ادرک
لہسن
رائي
سرکہ عمدہ
نمک پسا ہوا |
تيس عدد
آدھا پائو
آدھا پائو
آدھي چھٹانک
ايک بوتل
ايک پائو |
ترکيب:
ليموں صاف پاني سے دھو ليں اور انہيں کاٹ کر آدھا آدھا کر ليں،
پھر سير بھر پاني ميں نمک ڈال کر اس میں ليموں بھگو ديں، ايک
ہفتہ بھر اسي پاني ميں بھيگے رہنے ديجئے، اس دوران ميں ہر روز
ايک دو مرتبہ چمچے سے ہلاتے رہيں، آٹھ دس دن کے بعد نمکين پاني
گرا ديں اور ليموئوں کو چھلني میں ڈال کر اتنا سکھائيں کہ ان
کا رنگ سياہ پڑ جائے۔
اب ايک شيشے يا چيني کے مرتبان ميں ادرک باريک کاٹ کر ڈال ديں
،اور اس کے ساتھ ہي چھيلا ہوا لہسن اور رائي ڈال ديں، اوپر سے
ليمو بھي ڈال ديں اور سرکہ اتنا ڈاليں کہ يہ سب چيزيں اس ميں
ڈوب جائيں، اس کے بعد احتياط سے مرتبان کا منہ بند کر کے پانچ
چھ دن تک دھوپ ميں رکھيں۔ نہايت عمدہ اچار تيار ہو جائے گا۔ |