چاول
گھي
پنير
لونگ
زعفران
پياز
ادرک
ميدہ
نمک
دہي
گوشت |
ايک کلو
ڈيڑھ پائو
ايک پائو
ايک تولہ
دو ماشہ
آدھا پائو
دو تالہ
تين تولہ
تين تولہ
حسب ضرورت
ايک کلو |
ترکيب:
پنير کے
ٹکڑے کترئے، ميدہ پاني ميں گھول کر اسے سخت کرنے کے بعد پنير
کے ٹکڑوں پر لپئيٹيے اور تھوڑے گھي ميں بھون کر الگ رکھ ليجئے،
پھر گوشت کے پرچے تھوڑے گھي ميں بھونئے اور الائچي، زعفران اور
دہي ملا کر گوشت کے پارچوں پر ملئے، اب ان پارچوں کو ديگچے ميں
رکھ کر ان کے اوپر پنير کے ٹکڑے رکھئے اور پياز کے لچھے، ادرک
، لونگيں اور تھوڑا گھي ڈالنے کے بعد ابالے ہوئے چاولوں کي تہ
ان سب چيزوں کے اوپر بچھا ديجئے، پھر باقي گھي گرم کيجئے اور
اسے چاولوں پر ڈال کر ديگچے کا منہ بند کر ديجئے، البتہ اگر يہ
محسوس ہو کہ چاول سخت رہ گئے ہيں تو ديگچہ بند کرنے سے پہلے اس
میں تھوڑا سا پاني ڈال ديجئے، بند ديگچے کے اوپر نيچے اور
چاروں طرف آگ رکھ ديجئے اور چاولوں کو دم ديجئے، پنير کي
برياني تيار ہو جائے گي، کھانے ميں اس مزيداربرياني کا جواب
نہيں۔ |