گوشت
چاول
گھي
لونگ
بڑي الائچي
زعفران
پياز
ادرک
دہي
نمک
دودھ
زيرہ
سبز چنا |
ڈيڑھ کلو
ڈيڑھ کلو
ڈيڑھ پائو
دو تولہ
دو تولہ
دو ماشہ
ايک پائو
دو تولہ
ايک پائو
تين تولہ
آدھا کلو
دو تولہ
آدھا پائو |
ترکيب :
گوشت کي بوٹيوں پر نمک
ملا ہوا عرق ادرک مل کر انہيں ايک طرف رکھ ديجئے، کچھ دير بعد
ان پر دہي ملئے، پھر چند منٹ بعد آٹھ تولہ چار ماشہ گھي ميں
پياز لال کرنے کے بعد اس ميں گوشت اور دہي بھونئے اور اوپر سے
دھنئيے کا پاني ڈال ديجئے، جب يہ پاني خشک ہو جائے تو ابالے
ہوئے چاول مع دودھ ديگچے ميں گوشت کے اوپر بچھا ديجئے، ايک طرف
بوٹ کے دانے بھي بچھا کر ديگچے کا منہ آٹے سے بند کر ليجئے اور
نرم آنچ پر دم ديجئے، پھر اس کے نيچے سے آگ ہٹا ليجئے اور
انگارے رکھ ديجئے، چند منٹ بعد ڈھکنے پر ايک پتھر رکھ کر کچھ
دير تک دم پر رہنے ديجئے، پھر چولھے سے اتار ليجئے،
جب آگ پتيلے کے نيچے سے ہٹائي جائے تو يہ ضروري ہے کہ اس کے
چاروں طرف آگ ضرور رکھي جائے اور اگر چاولوں کا رنگ زرد رکھنا
ہو تو آخري مرحلے پر زعفران ڈال ديجئے۔ |