گوشت
چاول
گھي
لونگ
بڑي الائچي
زعفران
دہي
پياز
نمک
زيرہ
ادرک |
ايک کلو
ايک کلو
آدھا کلو
دو تولہ
دو تولہ
تين ماشہ
آدھا کلو
ايک پائو
حسب ذائقہ
حسب ضرورت
دو گا نٹھ |
ترکيب:
گوشت کے
پارچے بنواليں، ان پر نمک مل کر رکھ ديں ادرک کو کچل کر اس کا
عرق نکاليں، يہ عرق بھي گوشت کے پارچوں پر مل ديں اور انہيں
کچھ دير اسي حالت ميں پڑا رھنے ديں، اس دوران ميں الائچياں پيس
ليں اور زعفران پاني ميں حل کر لیں، پھر ان کو دہي ميں ملا
ديں، اس کے بعد ديگچے ميں زيرہ ڈال کر اس پر دہي ڈال ديں، دھي
پر گوشت کے پارچے بچھا ديں، ان پر لونگيں ڈال ديں اور آدھا گھي
بھي ڈال ديں، چاول پہلے سے نمک ملے ہوئے پاني سے دھو کر تيار
رکھيں، انہيں گوشت کے پارچوں پر بچھا ديں، اوپر سے آدھا کلو
پاني ڈاليں اور ديگچے کا منہ آٹے سے بند کر کے اس کے نيچے تيز
آنچ جلائيں، ديگچے کے ڈھکنے کے اوپر بھي آگ رکھ ديں، اور
برياني کر پکنے ديں، جب پتيلے ميں سے بھاپ بکثرت نکلنے لگے اور
شوں شوں کي آوازيں آنے لگيں تو آگ ديگچے کے نيچے سے ہٹاليں اور
اسے صرف انگاروں پر دم ديں، پھر اسے چولہے سے اتار کر آدھا گھي
اور پياز کا داغ دے کر اس میں ڈال ديں، گرم گرم ڈش ميں نکال کر
دسترخوان کي زينت بنائيں۔ |