مرغي کا گوشت
انڈے کي سفيدي
کارن فلور
نمک
سويا ساس
تلوں کا تيل
چيني
ہري پياز
چلي ساس |
آٹھ اونس
ايک انڈہ
دو کھانے کے چمچہ
حسب ضرورت
دو چائے کے چمچہ
ايک چائے کا چمچہ
ايک چائےکا چمچہ
دو چائے کا چمچہ
آدھا چائے کا چمچہ |
ترکيب:
آٹھ اونس مرغي کا گوشت
لمبائي ميں کٹا ھوا، ايک انڈے کي سفيدي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوکھانے کے
چمچہ کارن فلور ايک چائے کا چمچہ نمک ملا کر رکھ ديں، کڑاہي
ميں آدھا کپ تيل گرم کرکے چکن کے ٹکڑے ڈال کر تل ليں،
ابھي رنگت سفيد سفيد ہي ہو تو تمام گوشت بمعہ تيل ايک
چھلني ميں ڈال ديں، چھلني کے نچيے پيالہ رکھنا نہ بھوليں، اس
کڑاہي کو کاغذ سے صاف کرکے ايک کھانے کا چمچہ تيل ڈال کر گرم
کريں، پھر ايک کھانے کا چمچہ سفيد تيل ڈال کر کڑ کڑائيں اور
مندرجہ ذيل جو پہلے سے مکس کرکے رکھي ہوگي انہيں تلوں پر
ڈاليں۔
دو چائے کے چمچہ سويا ساس، آدھي چائے کا چمچہ تلوں کا تيل، ايک
چائے کا چمچہ چيني، دو چائےکا چمچہ ہري پياز کٹي ہوئي،
آدھي چائے کي چمچہ چلي ساس، کڑ کڑائے ہوئے تلوں پر يہ ساس
ڈالنے کے بعد فرائي شدہ چکن کے ٹکڑے جو چھلني ميں ڈالے تھي، وہ
بھي ملاديں، چند منٹ پکا کر پليٹ ميں ڈال کر گرم گرم پيش کريں،
چائنيز کھانوں ميں يہ خوب مزے دار مسالحے دار ڈش ہے جو ہمارے
پاکستاني ذائقے کے قريب ہے۔ |