|
جھينگے
ميدہ
انڈے
اجي نو موتو
نمک سياہ مرچ
بيکنگ پوڈر
تيل |
ايک پائو
دو دو اونس
تين يا چار
آدھا چائے کا چمچہ
آدھا چائے کا چمچہ
آدھا چائے کا چمچہ
تلنے کيلئے |
ترکيب:
پہلے تين انڈے پھينٹ ليں، ضرورت پڑے تو چوتھا ڈاليں، انڈوں ميں
ميدہ، کارن فلور اور ديگر سب مسالحے ڈال کر پھينٹ ليں، يہ مرکب
نہ زيادہ گاڑھا ہو نہ زيادہ پتلا، اگر ايسا ہو جائے تو حسب
ضرورت ميدہ يا مزيد انڈا ڈال کر مناسب گاڑھا کرليں، پاني نہيں
ڈالنا، جھينگوں پر تھوڑا نمک نمک لگا کر رکھ ديں، پھر اس ميں
ڈبو ڈبو کر تل کر سنہري کرليں، 2 شملہ مرچ 4 پياز، تھوڑي بند
گوبھي چوکور کاٹ ليں، دوگاجريں ہلکي ہلکي ابلا کر ترچھے
قتلے کاٹ ليں، اور تھوڑے مٹروں کے دانے بھي ابال ليں، اب ساس
تيار کريں جس کيلے ضروري ہے۔
ايک کپ چٹني
ايک کپ سرکہ
ايک کپ ٹماٹؤ کيچپ
ڈيڑھ کپ کارن آئل
تين کپ يخني مرغي کي
1/2 کپ کارن فلور ايک کپ پاني
تيل گرم کرکے تمام سبزياں ہکلي سي فرائي کرکے نکال ليں
اور اسي تيل ميں يخني و ديگر اجزا ملاديں گرم ہونے پر ان پر
ڈال ديں، اور پھر کارن فلور قدرے گاڑھا ہونے پر سبزياں بھي ڈال
ديں،آخر ميں چند قطرے سرخ فوڈ کلر کے ملاکر رنگت کو خوشنما
کرليں، فوڈ کلر پوڈر اور مائع دونوں صورتوں ميں مل جاتا ہے
پوڈر کي شکل ميں ہوتو تھورا سے پاني ميں 1/8 کے قريب چائے کا
چمچہ گھول کر ملائيں، گرما گرم سوئيٹ اينڈ ساور ان کوچاولوں کے
ساتھ پيش کريں۔ |
|
|