|
بيف
شملہ مرچ
بڑي لال مرچ
چائينز اچار کاملي جيلي والا
پياز |
ايک پونڈ عمدہ بيف کيوب شکل
دو عدد بيچ نکال کر
ايک عدد بيچ نکال کر
1 بڑي پياز چوکور کاٹ کر |
ترکيب:
گوشت کے ٹکڑوں پر مندرجہ ذيل مصالحوں کو ملاکر ڈال کر گھنٹہ
بھر رکھ ديں، ايک کھانے کا چمچہ مونگ پھلي کا تيل يہ نہ ہو تو
عام تيل لے ليں، آدھي چائے کي چمچہ سويا ساس، دو چائے کا چمچہ
سرکہ ايک چائے کا چمچہ کارن فلور اور ايک چمچہ چيني، ايک چٹک
بھر نمک و سايہ مرچ، اب گوشت کو تلنے کيلئے مرکب تيار کريں، جس
کيلئے ايک انڈا ، ايک چائے کا چمچہ، مونگ پھلي کا تيل، چار
کھانے کے چمچہ کارن فلور، چار کھانے کے چمچہ ميدہ، ايک چائے کا
چمچہ، بيکنگ پوڈر کو پاني ميں اس طرح حل کريں، کہ مناسب گارھا
مرکب بن جائے، اس مرکب ميں گوشت کے ٹکڑے ڈبو ديں اور دو کپ تيل
گرم کرکے يہ ٹکڑے تھوڑے تھوڑے کرکے تل ليں، تمام گوشت ايک ساتھ
ڈالنے سے ٹکڑے ايک دوسرے سے چپک جائيں گے، تمام ٹکڑے تلنے کے
بعد تيل کو دوبارہ گرم کريں اور يہ عمل دوبارہ دہرائيں، يعني
گوشت دوبار تل ليں، اس سے زيادہ اچھے اور خستہ ہوجائيں گے، بہت
احتياط سے کڑاہي ميں سے تيل نکال کر صرف ايک کھانے کا چمچہ بھر
تيل رہنے ديں، اس ميں کٹي ہوئي دونوں مرچيں، پياز اور چائينز
اچار ڈال کر دو تين منٹ پکائيں، کڑاہي ميں سے نکال کر ايک طرف
رکھ ديں، اب ساس کے تمام اجزا گرم کريں،چار کھانے کے چمچہ چيني
ساڑھے چھ کھانے کے چمچہ سرکہ، ساڑھے چھ کھانے کے چمچہ پاني،
ايک کھانے کا چمچہ ٹماٹر کا گودا، ايک چائے کا چمچہ کارن فلور
اور چٹکي نمک، چٹکي سرخ فوڈ کلر ان سب کو گرم کرکے کارن فلور
کو ايک کھانےکے چمچہ پاني ميں ڈال کر ملائيں اور پکا کر مناسب
گاڑھا کرليں، اب تمام گوشت اور سبزياں اس ساس ميں اچھي
طرح مکس کرکے چائينز چاولوں کو گرم گرم پيش کريں، اس ڈش ميں
اتني گريوں نہيں ہوگي بلکہ خشک سي ہوگي، سبزياں اور گوشت
نماياں ہوں گے۔ |
|
|