Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 



پکوان | چائينز کھانے | کھٹا ميٹھا فروٹيڈ چکن
کھٹا ميٹھا فروٹيڈ چکن

مرغي کا گوشت
سويا ساس
سرکہ
کارن فلور
چيني
انڈا

ايک پونڈ سينے يا رانوں کا
ايک کھانے کا چمچہ
ايک کھانے کا چمچہ
دو کھانے کا چمچہ
1/2 کھانے کا چمچہ
پھنٹا ھوا ايک عدد

ترکيب:
ايک پونڈ بغير ہڈي کے مرغي کا گوشت سينے يا رانوں کا گوشت لے کر اسے ايک ايک انچ کے مکعب ميں کاٹ ليں، اگر گوشت کو چند گھنٹے  فريزر ميں رکھ ديا جائےتو بہت عمدگي سے کاٹا جاتا ہے، گوشت کو پيالے ميں ڈال کر اس پر ايک کھانے کا چمچہ سويا ساس، ايک کھانے کا چمچہ سرکہ، دو چائے کے چمچہ کارن فلور، 1/2 چائے کا چمچہ چيني اور پھينٹا ہو ايک انڈا ملا کر 30 منٹ تک رکھ ديں، اب گوشت کو نکال کر خشک کارن فلور ميں رول کريں، فالتو آٹا جھاڑ ديں، اب ساس کو تيار کرنے کيلئے مندرجہ ذيل ملائيں اور ايک طرف جھاڑديں، 1/4 کپ تازہ اورنج جوس، 1/4 کپ سرکہ، 3 کھانے کے چمچہ ٹماٹؤ کيچپ، 1 کھانے کا چمچہ سويا ساس، 3 کھانے کے چمچہ برائون شگر، 1/4 چائے کي چمچہ چلي ساس شيشي ميں بند بازار ميں عام مل جاتي ہے،کڑاہي ميں دو انچ تيل گرم کريں، ايک وقت ميں تھوڑے تھوڑے چکن پيس ڈال کر تل ليں، ايک دوسري کڑاہي ميں تقريبا ايک کھانے کا چمچہ تيل ڈال کر گرم کريں، ايک چائے کا چمچہ پسي ھوئي ادرک ڈاليں، پھر پياز ڈاليں، پھر شملہ مرچ ايک انچ چوکور کٹي ہوئي ڈاليں، پھر ڈبہ کھول کر لچياں نکال کر شامل کرديں، مالٹے کي پھانکيں اور ليموں کا جوس بھي ڈال ديں، ساس کے اجزا بھي ملائيں، فرائي شدہ چکن کے ٹکڑے بھي ڈال ديں اور آخر ميں کارن فلور کو گھول کر ملائيں اور ساس کو گاڑھا کرليں، ايک چائے کا چمچہ پسي ہوئي ادرک ايک بڑي پياز، ايک ايک انچ چوکور کٹي ھوئي، ايک بڑي شملہ مرچ ايک ايک انچ چوکور کٹي ھوئي، ايک چھوٹا ڈبہ ليچي کا جوس نکال کر ڈبے ميں سے، ايک چھوٹا ڈبہ مالٹے کي پھانکيں، تازھ مالٹے بھي لے سکتے ہيں، قدرے ابال کر نيم گرم کرکے، دو کھانے کے چمچہ ليموں کا جوس، ايک کھانے کا چمچہ کارن اسٹارچ دو کھانے کے چمچعہ پاني ميں گھول کر يہ سب اجزا پکا کرساس بناليں۔
آپ کوئي اور بھي پھل استعمال کرسکتے ہيں۔ 
 
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu