|
قلمي شورے کو خشک توے پر
بھون کر باريک پيس ليں، يہ سفيد رنگ کلے کرسٹل سے ہوتے
ہيں جو بھوننے کے بعد سياہي مائل ہو جائيں گے، پسا ہوا يہ شورھ
گوشت پر لگاديں، نارنگي يا کينو کا جوس نکال کر اس ميں نمک اور
املي ملا کر گوشت پر مليں، اور کاٹنے يا سوئے سے گوديں، فريج
ميں رکھ کر روز باہر نکال کر الٹ پلٹ کر گودتے رہيں تين چار
روز يہ عمل دہراتے رہيں، ايک ديگچے ميں آٹھ پونڈ پاني ڈال کر
گوشت کو پکنے ديں، پکنے کي نشاني يہ ہے کہ کانٹا چبھونے
سے گوشت بيٹھا رہے گا ورنہ اٹہ کر اوپر آجائے گا، پکنے پر
ٹھنڈا کرکے تيز چھري سے سلائيز کي شکل ميں کاٹ ليں، اسے مختلف
انداز ميں پيش کيا جاسکتا ہے، تل کر، ٹھنڈا سلائيز کي شکل ميں،
سلاد کے ساتھ چھوٹي چھوٹي کيوب کي شکل ميں کاٹ کر سفيد ساس بنا
کر اس ميں ڈال کے اس کے باريک ريشے کرکے مينونيز ميں ملاکر غرض
بے شمار ديگر طريقوں سے بھي اس کو استعمال کرکے ڈشز کو ورائٹي
دي جاسکتي ہے۔ |