Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 



پکوان | کونٹي نينٹل |  ہريسہ
ہريسہ

ايک کلو گوشت
مونگ ثابت دال چھلکوں والي
چاول
گندم
سياہ مرچ
نمک
ادرک لہسن پياز گھي

بغير ہڈي کا ايک کلو
آدھا چھٹانک
آھا چھٹانک
ايک پائو
تين چائے کے چمچے
حسب ضرورت
حسب ضرورت

ترکيب:
دو بڑے چمچع گھي گرم کرکے ايک بڑي پياز کاٹ کر ڈاليں، سرخ ہونے پر گوشت دھو کر ڈاليں، ادرک اور لہسن پيس کر ڈاليں، گوشت کا اپنا پاني خشک ہو جائے تو مزيد پاني ڈال کر گوشت کو گلاليں، يخني ميں سے گوشت نکال کر کونڈي ميں موٹا موٹا پيس ليں، چوپر ميں نہ پيسيں اس طرح ريشے ٹوٹ جاتے ہيں، پيسنے کے بعد دوبارہ يخني ميں ڈال ديں اور ساتھ ہي بھگوئي ہوئي گندم بھي ڈال ديں، چاول اور دال کو ايک ساتھ ابال کر گلاليں اور پھر اسےبھي گندم اور گوشت کے ساتھ ڈال کر پکنے رکھ ديں، مزيد پاني يا يخني ڈالنے کي ضرورت بھي ہوگي جب گندم خوب گل جائے تو لکڑي کے گھوٹنے کے ساتھ اس طرح پکائيں کے گوشت، دال اور چاول تو ڈالنے کي ضرورت بھي ہوگي، گندم کے دانے بھي گھلے گھلے سے ہوں مگر يہ حليم کي طرح تمام کا تمام يکجان نہ ہو نہ ہي دانے اور پاني الگ الگ نظر آئے گھي گرم کر کرے پياز باريک کاٹ کر تل کر خستہ اور گولڈن برائون کرکے نکال ليں، گرم گرم گھي کو ہريسے پر ڈال ديں چمچع چلا کر ہريسہ ڈونگے يا ڈش ميں نکال ليں، تلي ہوئي پياز اوپر چھڑک ديں، بقايا پياز عليحدہ پيالے ميں ساتھ رکھيں، کالي مرچ پسي ہوئي ہو اوپر بھي چھڑک ديں، مزے دار گرما گرم ہريسہ تيار ہے، اسے نان کے ساتھ کھائيں يا حليم کي طرح چمچع سے کھائيں۔
نوٹ:
ہريسے ميں پاني کي جگہ اگر ہڈيوں کي يخني نکال کر ڈالي جائے تو نہ صرف ذائقہ بے حد اچھا ہو جائے گا بلکہ مفت ميں وافر مودار ميں کيلشيم بھي حاصل ہو جائے گي، گوشت خريدتے وقت دو چار ہڈياں بھي خريد ليں ان ميں بہت سا پاني ڈال کر اسٹيل کے ديگچے ميں پکنے کو رکھ ديں، جب آدھا پاني رہ جائے تو يخني چھان کر رکھ ليں، پلاسٹک کے پيالوں، ڈبوں ميں ڈال کر فريز کر ليں، حسب ضرورت نکال کر استعمال کرليں۔

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu