Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 



پکوان | مشروبات آئسکريم | آئس کريم
آئس کريم
دودھ
برف
نمک
دو کلو
آدھا کلو
آدھا پائو
ترکيب:
آئس کريم ويسے تو ريريجريٹر ميں بھي جمائي جاتي ہے، کيونکہ آج کل گھر ميں ريفريجريٹر موجود ہوتا ہے، ليکن آئس کريم اگر مشين ميں جمائي جائے تو اس سے بہت زيادہ مزيدار اور اچھي ہوتي ہے۔
آئس کريم بنانے کيلئے دوکلو دودھ کيلئے چار کلو برف آدھا کلو نمک اور آدھا پائو شورہ کافي ہے،  نيز آئس کريم کي مشين جتني بڑي ہوگي، اتني ہي برف زيادہ استعمال کرنا پڑے گي،  آئس کريم بناتے وقت خيال رہ کہ ڈبہ جس ميں دودھ ڈالا جاتا ہے، وہ ايک چوتھائي خالي رہے۔
خالي مشين کو پہلے صاف کرليں، پھر اسے بند کرکے کٹي ھوئي برف اور شورہ باہر  کے حصے ميں ڈال ديں، پہلے برف پھر نمک پھر شورہ اور پھر سے برف اسي طرح جب باہر کا حصہ بھر جائے تو ڈھکنا کھول کر اس ميں تيار شدہ آئس کريم کا مرکب ڈال ديں، اسے اچھي طرح بند کرديں۔
پندرہ منٹ ايسے ہي پڑا رہنے ديں،  پھر اس کي ہتھي کو گھمانا شروع کريں اور تقريبا پون گھنٹے گھماتے رہيں،  جب آئس کريم جمنے لگے تو ہتھي  سخت ہوجائے گي اور زيادہ زور لگانے سے گھومے گي، اس کے بعدبھي آپ کو برف کے خانے ميں برف ڈالے رکھنا چاہئيے،  اور استعمال کرنےتک  اس ميں برف ضرور رہني چاہئيے۔
آئس کريم ريفريجريٹر ميں رکھ کر بھي تيار ہوجاتي ہے، آئس کريم کا مرکب تيار کرنے کے بعد سانچے ميں ڈاليں،  اور آئس بکس ميں رکھ ديں جب ايک دو گھنٹے گزر جائيں تو اسے نکال کر انڈے پھينٹنے والي مشين سے خوب پھينٹيں اور پھر سے رکھ ديں، ريفريجريٹر ميں تقريبا چار گھنٹے ميں آئس کريم جم جائے گي۔
 
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu