انڈے
آلو
نمک،سرخ مرچ
ٹماٹر
ادرک، ہرا دھنيا
گرم مصالحہ پسا ہوا
پياز بڑي
گھي |
چار عدد
ايک پائو
حسب ذائقہ
ايک عدد
ذرا ذرا سا
آدھ اچمچہ
ايک عدد
آدھا پائو |
ترکيب:
آلو کي طرح کاٹ ليں، ليکن
زرا موٹے رکھيں، سب مصالحہ کاٹ ليں اور انڈے خوب پھينٹ ليں، اب
فرائي پين ميں گھي کڑ کڑائيں اور ہلکي آنچ کر کے اس ميں آلو
اور لمبي لمبي کتي ہوئي پياز ڈال ديں، پلتے سے الٹ پلٹ کر تے
جائيں يہاں تک کےآلو گل جائيں، ليکن سرخ نہ ہونے ديں، چولہے سے
اتار ليں، اب آن آلوئوں کو کانٹے سے خوب مکس کريں، مکس کرنے کے
بعد آلو تيار کر کے رکھ ليں۔
چاروں انڈے کھول کر گہري بڑي پليٹ ميں ڈال کر پھينٹيں، اس ميں
سب کٹا ہوا مصالحہ نمک، مرچ، گرم مصالحہ ڈال ديں، انڈے خوب ايک
جان کريں اور اس میں مکس کئے ہوئے آلو ملا ليں، اب فرائي پين
ميں گھي گرم کريں، تھوڑا سا زيادہ نہيں، اور يہ انڈے ملے ہوئے
آلو سب اس میں الٹ ديں، بالکل ہلکي آگ پر رکھ کر فرائي پيں کو
ہلاتے جائيں، کوئي ايک منٹ تک ہلانے کے بعد اس کو واپس سيدھا
کا سيدھا پليٹ ميں الٹ ليں اور الٹے حصے کو فرائي پين ميں اسي
پليٹ کي مدد سے ڈال ديں، يہ آمليٹ بالکل سرخ پراٹھے کي طرح اور
فرائي پين کے سائز کا ہوگا، کھانے ميں نہايت ہي لذيذ اور
ديکھنے ميں نہايت خوبصورت ۔ |