انڈے
ميٹھا سوڈا
نمک اور کالي مرچ
گھي |
چار عدد
ذرا سا
حسب پسند
بقدر ضرورت |
ترکيب:
انڈے توڑ کر سفيدي گہري
پليٹ ميں ڈال لیں اور زردي انڈے کے اندر ہي رہنے ديں، سفيدي کو
کانٹے سے اتنا پھينٹيں کہ وہ سب چھاگ ہو جائے، سفيدي نہ رہے
اور جھاگ بھي ايسي بنے کہ رکھنے پر بيٹھ نہ جائے، اب اس میں
سوڈا کھانے والا يا بيکنگ پائوڈر ايک چٹکي برابر ڈال ديں، اس
کے ساتھ ہي نمک اور کالي مرچ پسي ہوئي ذرا سي ڈال کر خوب
پھينٹيں، پھر زردي بھي ملا ديں، اور فرائي پين ميں بہت سا گھي
ڈال کر کڑ کڑائيں، پھر چولہے سے اتار کر گھي کو نيم گرم رہنے
ديں۔
اب ہلکي آنچ پر رکھ کر اس می پورے کے پورے انڈے الٹ ديں۔ اور
کفگير سے اس کو گول گول گيند کي طرح بنانے کي کوشش کريں۔جيسے
جيسے سينک لگتا جائے گا اس کي شکل ٹھيک گول ہوتي جائے گي۔ اگر
آپ چاھيں تو دو مرتبہ عليحدہ عليحدہ گول گول آمليٹ تيار کر
سکتے ہيں۔ جو کہ ديکھنے ميں بہت خوبصورت لگين گے ۔ اور شام کي
چائے کے ساتھ يہ آمليٹ ، ٹماٹر کي چٹني اور آلو کي چپس کے ساتھ
پيش کر سکتے ہيں۔س |