انڈے
آلو
پياز
ٹماٹر
ادرک، ہرا دھنيا
نمک، سرج مرچ
گھي |
چار عدد
آدھا کلو
تين چھٹانک
آدھا پائو
ذرا ذرا سا
حسب ذائقہ
تين چھٹانک |
|
ترکيب:
انڈے سخت ابال کر رکھ ليں،آلو کاٹ ليں، پياز لچھے دار کا ٹ
ليں، ادرک باريک کاٹ ليں، اب گھي کو ديگچي ميں کڑ کڑائیں، اور
گھي کو کڑ کڑانے کے بعد اس میں پياز کو سنہرا کر لیں، پياز کو
گھي ميں سے نکال ليں، ذرا ٹھنڈا ہونے پر پيس ليں، پھر اسے گھي
ميں ڈاليں اور گھي چولہے پر چڑھا ديں، ساتھ ہي اس ميں ٹماٹر،
سرخ مرچ، ادرک ڈال ديں، تھوڑا بھون کر اب اس پر کٹے ہوئے آلو
ڈال ديں، آلو بھي خوب بھون لیں، جب آلو بھن جائيں تو اس ميں
تھوڑا سا پاني ڈال ديں تا کہ آلو بھي گل جائيں، اور تھوڑا
شوربا بھي رہ جائے، آلو گلنے کے بعد اس میں انڈے چھيل کر ڈال
ديں، ہري مرچ اور ہرا دھنيا ڈال کر دس منٹ دم پر
لگائيں،آلو انڈے تيار ہيں۔ |