بغري ہڈي کا گوشت
سياہ مرچ
لونگ الائچي
لہسن
زعفران
سوکھا دھنيا
پياز
گھي
دہي |
آدھا کلو
پچيس گرام
پچيس گرام
ايک پوتي
تھوڑا سا
پچيس گرام
250 گرام
250 گرام
250 گرام |
ترکيب :
ادرک کو باريک کاٹ لیں،
دھنيا کو ہلکا سا کوٹ ليں، پياز کاٹ کر گھي ميں برائون
کرليں، اور پھر گوشت اور سارے ثابت مسالحے ڈال کر اتنا پاني
ڈاليں کہ گوشت نيم گل جائے، اب اس ميں دہي ڈال کر بھونيں اور
ساتھ ساتھ لہسن کو پيس کر تھوڑا سا پاني ملا کر پيسٹ بناليں،
اور بھوننے کے ساتھ ساتھ تھوڑا لہسن کا پاني بھي ڈالتے جائيں۔
جب اچھي طرح گوشت بھن جائے تو زعفران کو پيس کر کيوڑے ميں حل
کرليں، اور گوشت پر ڈلا ديں، اور دم پر رکھ ديں، دس منٹ بعد
ڈھکن کھوليں، خوشبودار، مزے دار گوشت تيار ہے۔
نوٹ:
اس گوشت ميں پاني نہیں رہنا
چاہئيے، گھي اور مسالحے سب عليحدہ نظر آئيں۔ |