قيمہ باريک مشين کا
گھي
سرخ مرچ اور نمک
پياز
خشک دھنيا
سفيد زيرہ
بڑي الائچي
کالي مرچ
دار چيني
لونگيں
سوکہي کچري يا انجير |
آدھا کلو
دو چہٹانک
حسب ذائقہ
آدھا پائو
ايک يا دو چٹکي
دو چٹکي
دو عدد
چھ عدد
دو ٹکٹرے
نو عدد
يک پائو |
ترکيب :
سارے مصالحے سل پر باريک
پيس کر ايک دوسرے ميں ملائيں، اس مرکب کو قيمے ميں ملائيں اور
اسے سل پر خوب پيسيں تاکہ يہ اور بھي باريک ھوجائے قيمے اور
مصالحے کے اس مرکب کوايک بڑي پليٹ يا طشت يا تسلے ميں رکھيں،
اسکے عين بيچ ميں انگليوں سے ايک گڑھا بنائيں، اس ميں دھکتا
ھوا ايک انگارہ رکہيں پر ايک چمچہ گھي ڈال کر فورا کسي برتن
ميں سے ڈھانک ديں، تاکہ انگارہ کے گھي سے بجھنے سے جو دھواں
اٹہے وہ باھر نہ نکلنے پائے، اسے کافي دير تک بند رہنے ديں پھر
کھول کرگھي ميں تلي ھوئي پياز پيس کر ملائيں اور گولے بنا کر
سيخوں ميں پرو کر آگ پر سينکيں سيکنے کے دوران گھي ٹپکائيں،
کہانے والے اس کباب کي يقينا تعريف کريں گے۔ |