Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | قيمہ | قيمہ اور آلو مٹر
قيمہ اور آلو مٹر
قيمہ
آلو
مٹر کے دانے
لال مرچ
دھنيا
پسا ہوا گرم مصالحہ
ہرا دھنيا
پياز
گھي
نمک
آدھا کلو
آدھا کلو
تين پائو
حسب ضرورت
حسب ضرورت
تين چٹکي
ايک گھٹي
چار گھٹي
تين چھٹانک
حسب ضرورت

ترکيب :
گھي کڑ کڑ ا کر اس ميں پياز سرخ کر کے الگ رکھ ليجئے، پھر آلوئو ں کے تين تين يا چار چار ٹکڑے کاٹ کر انھيں گھي ميں چند منٹ تلنے کے بعد نکال ليجئے، آلوئو ں کے ھلکے نہ اتارئيے، ورنہ ان کے قتلوں ميں سوندھا پن باقي نہ رہے گا، مٹر کے دانوں کو گھي ميں ڈال کر تلئيے اور لال ہونے سے پھلے ہي پتيلي سے نکال کر رکھ ليجئے، اب مصالحہ بھوننے کي باري ہوگي، گرم مصالحہ رہنے ديں، باقي مصالحہ جو پاني ميں پيسا گيا ہو، گھي ميں ڈال کر اسے پاني کے چھينٹے دے دے کر اتنا بھونئيے کہ سرخ ہو جائے اور گھي چھوڑ دے، اس ميں قيمہ بھونئيے، پھر مٹر کے دانے ڈال ديجئےاور تھوڑا سا پاني ڈال کر گلائيے، اس بات کا خيال رکھئيے کہ پاني ايک دفعہ ميں تھوڑا ہي ديجئے، يہ اتنا ہي ہونا چائيے، جتنے سے مٹر کے دانے گل جائيں، ان کے گلنے تک يہ پاني خشک ہو جانا چائيے اب آلوئوں کے قتلے سالن ميں ملا کر پتيلي چند منٹ بھاپ دينے کے بعد اتار ليني چائيے، اگر آلو پوري طرح گلے نہ ہوں تو بھي کوئي حرج نہيں کيونکہ وہ تلے ہوئے ہوں گے، ان کو گلانے کے لئے مزيد پاني دينے سے مٹر کے دانے بالکل ہي پلپلے ہو کر خراب ہو جائيں گے، اب سالن کے اوپر گرم مصالحہ اور ہرا دھنيا چھڑک ديجئے، اور چند منٹ تک دم پر رکھ کر پتيلي چولہے سے اتار ليجئے، لذت اور ذائقہ ميں اس کا جواب نہيں۔

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu