Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children

 

 



  پکوان | قيمہ | قيمہ بھرے بينگن
آقيمہ بھرے بينگن
گول بينگن
پسي ہوئي لال مرچ
نمک
جوائن
گھي اور کھٹا دہي
حسب ضرورت
حسب ضرورت
حسب ذائقہ
حسب ضرورت
حسب ضرورت

ترکيب :
بينگنوں کے برے بڑے ٹکڑے گولائي ميں کاٹ ليجئے ان قتلوں پر پسا ہوا نمک لگائيے اور ايک گھنٹے تک اسي حالت ميں پڑا رہنے ديجئے، اس کے بعد کسي صاف کپڑے سے ان کا نمک پونچھ ڈاليے، اور انھيں گھي میں تل کر سرخ کر ليجئے، اس اثناء ميں کسي دوسرے چولہے پر قيمہ ابالتے رہيئے، اس ميں نمک مرچ حسب مقدار ڈال ليجئے، جب قيمہ گل جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر نے کے بعد بينگن کے دو ٹکڑوں کے درميان رکھ کر ان ٹکڑوں کو دھاگہ لپيٹ کر جوڑ ديجئے، اس طرح کہ قيمہ باہر نہ نکل سکے، اب انھيں پياز ڈال کر کڑ کڑاتے ہوئے گھي ميں نرم آنچ پر بھوننے کے انداز سے تلئيے، اور جب خوب سرخ ہونے لگيں تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر ليجئے اور دہي کو خوب اچھي طرح پھينٹ کر اس ميں پسي ہوئي لال مرچ ، نمک اور اجوائن ملائيے اور ٹکڑے ڈبو ڈبو کر روٹي يا پراٹھے سے کھائيے۔

New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu