بند گوبھي
بڑے کا گوشت
گھي
پياز
لال مرچ
ہلدي
ہرا دھنيا پسا ہوا
ادرک
ثابت گرم مصالحہ
نمک |
ايد عدد
آدھا کلو
ايک پائو
تين پائو
ايک چھٹانک
ايک تولہ
ايک تولہ
آدھي گانٹھ
ايک چھٹانک
حسب ضرورت |
|
ترکيب :
قيمہ ميں تھوڑا سا نمک اور
آدھا گرم مصالحہ ملا کر رکھ ديجئے، پھر گھي کڑ کڑاتے ہوئے
اس
میں پياز کےتھوڑے سے لچھے لال کر ليجئے، اس کے بعد قيمہ گھي
ميں بھون کر سرخ کر لينے کے بعد پتيلي سے نکال کر کسي پليٹ ميں
رکھ ليجئے، اسي طرح بند گوبھي کے پتوں کو بھي پاني ميں جس کي
مقدار زيادہ نہ ہو صرف اتنا ابال کر کہ يہ زرا نرم پڑ جائيں
پاني سے نکال کر الگ رکھ ليجئے، اب باقي گرم مصالحہ پيس کر اس
کي آدھي مقدار بھنے ہوئے قيمے میں ملا ديجئے، گرم مصالحہ
بہت باريک پيسنا چائيے پياز اور ادرک کو بہت باريک کتر کر ان
ميں دھنيا مکس کر کے نصف گوبھي کے ابلے ہوئے پتوں پر تہہ کي
شکل میں جما ديں، اس تہ پر بھنا ہوا قيمہ بچھا ديں، قيمہ کے
اوپر دھنيا، پياز اورادرک کي بقيہ آدھي مقدار کي تہہ جمائيں
اور پھر پتوں کو دھاگے سے باندھ ديں، اب گرم مصالحہ کي بقيہ
مقدار کو گھي میں بھونيں اور دھاگہ لپيٹے ہوئے پتے اس گھي ميں
تليں، آنچ دھيمي رکھيں، جب ديکھيں کہ پتے بھننے پر آگئے ہیں تو
پتيلي کا ڈھکنا آٹے سے بند کر ديں اور منہ بند پتيلي کو ہر چند
منٹ بعد آہستہ آہستہ ہلا ديں، تقريبا آدھے گھنٹے بعد پتيلي
چولہے پر سے اتار لیں۔
يہ سالن ايک قديم خاندان کي خاص ايجاد ہے اس لئے اس کي ترکيب
نہ کسي کتاب میں ملے گي نہ اس خاندان کے افراد کے علاوہ اور
کسي سے معلوم کي جا سکے گي، يہ ترکيب کسي قدر طويل اور پيچيدہ
بھي ہے مگر اس پر عمل کرنے سے جو سالن تيار ہوگا وہ ذائقہ کے
لحاظ سے لا جواب چيز ہوگي، کھانے والے عش عش کر اٹھيں گے۔
|